اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا ہے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی 11 نشستیں خالی ہوگئی ہیں .
رکن اسمبلی منتخب ہونے والے متعدد سینیٹرز مستعفی ہوگئے ہیں . سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی ، جام مہتاب ، نثار کھوڑو، غفور حیدری ، سرفراز بگٹی ، نزہت صادق ، صادق سنجرانی، شہزادہ عمر، مرحوم رانا مقبول، شوکت ترین اورانوار الحق کاکڑ کی نشستیں خالی ہوئی ہیں . سینیٹ کی نشستیں کئی سینیٹرز کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں . عام انتخابات میں کچھ سینیٹرز قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں .
. .