لاہور میں ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کرلی


لاہور(قدرت روزنامہ) ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک اور ٹریفک وارڈن نے دوران ملازمت پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ ٹریفک وارڈن حبیب الرحمٰن نے پنجاب یونیورسٹی سے ساؤتھ ایشن سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے ’’پاکستان چائنہ ریلشنز‘‘ کے عنوان پر تحقیقی و تنقیدی مقالہ لکھا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو مبارک باد پیش کی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔انہوں ںے ٹریفک وارڈن کی دوران ملازمت پی ایچ ڈی پر کہا کہ ’ایسے محنت کشوں کو قوم کا سلام‘، وارڈنز کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ 31 سو وارڈنز میں سے 150 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 10 وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80 فیصد وارڈنز نے مخلتف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوا ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں پاکستان بھر میں سب فورسز پر سبقت ہے، ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں، ٹریفک وارڈنز قانون،اکنامکس، ریاضیات، کرمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کیے ہوئے ہیں۔
ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الاونس دیا جارہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔

Recent Posts

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

8 mins ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

32 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

42 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

52 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

1 hour ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

1 hour ago