ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ‘لو گرو’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) لالی ووڈ کی فلم ‘بن روئے’ سے شہرت پانے والی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنی نئی فلم ‘لو گرو’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ہمراہ سوہائے علی ابڑو بھی جلوہ گر ہوں گی۔
فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول کراچی میں رکھا گیا، اس شیڈول میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے اپنے سین کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ معروف اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر واسع چوہدری نے فلم ’لو گرو‘ کی کہانی لکھی ہے جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
فلم ’لو گرو‘ کی کہانی تو تاحال سامنے نہیں آئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ ایک رومانوی فلم ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہمایوں سعید ’لندن نہیں جاؤں گا ‘جبکہ ماہرہ خان دو فلموں ’قائد اعظم زندہ باد‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں نظر آئی تھیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

3 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

3 hours ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

3 hours ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

4 hours ago