وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں نگراں حکومت نے نئی منتخب حکومت کےلیے روڈ میپ وضع کردیا۔رپورٹ میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ آخری اقتصادی جائزہ مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے آئی ایم ایف سے جلد نئے قرض پروگرام کےلیے معاہدہ ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سخت اور غیر مقبول فیصلوں سے معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کےلیے ضروری اصلاحات کرے۔رپورٹ میں پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری بھی لازمی قرار دی گئی ہے، مشکل اصلاحات کےلیے آئی ایم ایف سے میڈیم ٹرم سہولت لینا ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس اور مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔ نگراں حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اہداف پورے کیے۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 25.5 فیصد جبکہ آئندہ ماہ 24.5 فیصد تک رہے گی، جولائی تا دسمبر 1500 ارب روپے پرائمری سرپلس رہا، آئی ایم ایف کے 0.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں پرائمری سرپلس 1.5 فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق پہلے سات ماہ میں برآمدات 9.3 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر رہیں، جولائی تا دسمبر ایف بی آر کے ریونیو میں 29.8 فیصد اضافہ ہوا، 5149 ارب وصولی کی گئیں۔ نان ٹیکس ریونیو میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے سات ماہ ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، سات ماہ میں 15 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات 16.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، درآمدات میں جولائی تا جنوری 11.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، درآمدات 33.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 29.8 ارب ڈالر تک رہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ماہ میں 71.2 فیصد کی کمی ہوئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سات ماہ میں 21.4 فیصد کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مالیاتی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی کے 7 ماہ میں پرائمری بیلنس میں 103.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

52 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

58 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago