اسلام آباد(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس وقت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی حکمرانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں۔ جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب تو ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ شفاف الیکشن نہیں، الیکشن کمیشن قوم کے جمہوری حقوق کی حفاظت میں ناکام ہو گیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بھی بہتر نہیں ہو سکتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کا نظام آئی ایم ایف پر چھوڑا ہے۔
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کی…