یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ چوروں کے منہ سے آج آواز نہیں نکل رہی، شاندانہ گلزار کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر اطمینان ہوا کہ چوروں کے منہ سے آج آواز نہیں نکل رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کبھی بھی پارلیمنٹ میں لڑائی جھگڑا نہیں ہوگا۔ انہوں نے 25 مئی کو ہم پر ایکسپائرڈ آنسو گیس پھینکی، ہم نے بدلہ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ حکومت چلانے دے گا تو چلے گی، ہم پاکستان کے ذمہ دار ہیں، ہمارا لینا دینا پاکستان سے ہے۔

شاندانہ گلزار نے کہا کہ پاکستان کے سارے ادارے معزز ہیں۔ بھارت اور اسرائیل یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے گر جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہم ایم این ایز روتے پیٹتے تھے کہ ہمارا علاقہ بہت خراب ہے ہمیں پیسے دیں۔ وہ پیسے نہیں دیتے تھے جو پیسے وزارت منصوبہ بندی نے لگانے ہوتے تھے وہی ہمارے حلقے میں لگتے تھے۔شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح ملک چلتا رہا تو بہت اندھیرے نظر آرہے ہیں۔ مجھ پر سابق ایم این اے کے طور پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ لاگو ہوتا تھا اور ہے۔ میں نے کبھی ان لوگوں کے نام نہیں بتائے جنہوں نے مجھے پیسے آفر کیے اور وزارتوں کی پیشکش کی۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago