شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، حالیہ الیکشن کے دوران انتخابی مہم کے دوران بھی پاکستان کو درپیش مسائل کو نہیں اٹھایا گیا .

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن پر کبھی کسی کو سزا نہیں ملی، سیاست دان ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑ کر ملکی مسائل کا حل تلاش کریں .

. .

متعلقہ خبریں