لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا


(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا، عدالت نے حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ شوگر ملز کو ہراساں نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو مل سمیت دیگر شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت کو شوگر ملز سے چینی کا سٹاک اٹھانے سے تا حکم ثانی روک دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ حکومت شوگر ملز کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کرے۔ ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس مزید سماعت کیلئے جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت کو بھجوا دیا، عدالت نے قرار دیا کہ شوگر ملز کے کیسز جسٹس شاہد جمیل سن رہے ہیں، اس لیے مناسب ہے یہ کیسز بھی وہی سنیں۔درخواست گزاروں نے مو¿قف اختیار کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ہمارا معاملہ سیکرٹری خوراک کے پاس زیر سماعت ہے، یہ معاملہ وزارت خوارک کی ایپلٹ کمیٹی کے پاس ہوتے ہوئے بھی ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا، جس پر 12 سو 88 میٹرک ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو غیر قانونی ہے۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کے شوگر ملز سے زبردستی چینی اسٹاک اٹھانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔ جس پر عدالت نے حکومت کو چینی سٹاک زبردستی اٹھانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے 3 دھڑے ہونگے۔شہباز شریف اپنے لئے دم درود کر وائیں۔ شیخ رشید

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

14 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

27 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

33 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

41 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

54 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago