اننت امبانی کی شادی کیلئے امریکی گلوکارہ ریانا کتنا معاوضہ لیں گی؟

گجرات(قدرت روزنامہ) بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریانا کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ یعنی آج سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مارچنٹ کی شادی کی پہلی تقریب ‘ایورلینڈ میں ایک شام’ کے عنوان سے رکھی گئی ہے جس میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ اور پاپ آئیکون ریانہ پرفارم کریں گی۔

امریکی گلوکارہ ریانا اپنی ٹیم کے ہمراہ 29 فروری کو گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاپ آئیکون ریانا کو شادی میں پرفارم کرنے کے لیے بھاری رقم مل رہی ہے، انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے گلوکارہ ریانا تقریبا 8 سے 9 ملین ڈالر کا معاوضہ لے رہی ہیں جوکہ بھارتی 66 سے 74 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی فیملی، سلمان خان، رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور ارجن کپور سمیت دیگر معروف شخصیات جام نگر پہنچ چکی ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

2 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

10 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

19 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

30 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

36 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

42 mins ago