دھاندلی کا معاملہ ، علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمن کو “بڑی آفر ” کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہمارے اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان قدر مشترک ہے، مولانا کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے ہم کہتے ہیں دھاندلا ہوا ہے، افسوسناک طور پر قومی اسمبلی میں 100کے قریب ایسے لوگوں نے حلف اٹھایا جو ہار چکے ہیں، فارم 45 پر ہارنے والوں کو ایک پرچی دے کر حلف اٹھانے بھیج دیا گیا جو قومی اسمبلی کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمٰن جہاں بھی دھاندلی کا دعویٰ کررہے ہیں تحقیقات کرلی جائے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں کیا سپورٹ ملنی تھی ہمیں تو زندہ درگور کردیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اکثر لوگ باہر نکل کر انتخابی مہم نہیں چلاسکے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نےاور "جیو نیوز" کے نمائندے وقار ستی نے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں