دھاندلی کا معاملہ ، علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمن کو “بڑی آفر ” کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہمارے اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان قدر مشترک ہے، مولانا کہتے ہیں دھاندلی ہوئی ہے ہم کہتے ہیں دھاندلا ہوا ہے، افسوسناک طور پر قومی اسمبلی میں 100کے قریب ایسے لوگوں نے حلف اٹھایا جو ہار چکے ہیں، فارم 45 پر ہارنے والوں کو ایک پرچی دے کر حلف اٹھانے بھیج دیا گیا جو قومی اسمبلی کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمٰن جہاں بھی دھاندلی کا دعویٰ کررہے ہیں تحقیقات کرلی جائے، پی ٹی آئی کو الیکشن میں کیا سپورٹ ملنی تھی ہمیں تو زندہ درگور کردیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اکثر لوگ باہر نکل کر انتخابی مہم نہیں چلاسکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نےاور “جیو نیوز” کے نمائندے وقار ستی نے بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا ۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

6 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

13 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

23 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

33 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

39 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

46 mins ago