قومی اسمبلی میں (ن) لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں (ن )لیگی اور پی ٹی آئی رہنما آپس میں مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے رہے .

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لیگی رہنما ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے رہے .

دریں اثنا ءقومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور اور سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور جنید اکبر مدمقابل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں