ایا ز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونےکے بعد پہلا بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے عہدے کا حلف لینے کے بعد اجلاس کی صدارت سنبھال لی ہے تاہم اس موقع پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر میں اس کرسی پر ہوں اور اس کے علاوہ میں آپ کا بھائی اور دوست ہوں ، میرے 23 سالہ سیاست کے دور میں ایسی دوستیاں بنیں جو ساری عمر رہیں گی، میری حکومتی اور اپوزیشن کے بینچوں سے گزارش ہے کہ اختلاف ضرور کریں کیونکہ یہ جمہوری حسن ہے ، اختلاف ملکی بہتری کیلئے کریں، حکومت کا کام ہے کارکردگی دکھانااور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنا اور اپوزیشن کا کام اس کی اصلاح کیلئے تنقید کرناہے۔

ایا ز صادق نے قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کے سامنے عاجزی اور انکساری کے ساتھ سر نگوں ہوں جس نے مجھے تیسری مرتبہ اس باوقار منصب پر فائز کیا ، تیسری مرتبہ اس منصب کیلئے نامزد کرنے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کرتاہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور ان کے ساتھ گزشتہ پانچ سال کام کرنے کا موقع ملا، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، میں صدر آصف علی زرداری کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے تیسری مرتبہ اعتماد کے ووٹ سے نوازا، میں بلاول بھٹو کا بھی اعتماد ظاہر پر شکریہ ادا کرتاہوں ۔خالد مقبول صدیقی اور ان کی جماعت کا بھی شکر یہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے دوسری مرتبہ سپیکر بنانے کیلئے ووٹ دیا ۔

عبدالعلیم خان ، بلوچستان عوامی پارٹی کے لیڈر خالد مگسی ، این اے 120 کے عوام اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے اس منصب پر فائز کیا ۔ میں عامر ڈوگر کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لے کر اپنا کردار ادا کیا، عامر ڈوگر نے مجھے ہمیشہ عزت دی اور بھائی کہہ کر بلایا ہے میں آپ کو بڑا بھائی بن کر دکھاوں گا۔

سپیکر اسد قصیر جنہیں میں ہمیشہ سپیکر کہتاہوں ، یہاں بے شمار میرے دوست بیٹھے ہیں جن کے ساتھ سیاست سے ہٹ کر دل کا رشتہ بھی ہے ، مجھ میں اور آپ میں کوئی فرق نہیں ، میں آپ کی ہی طرح رکن اسمبلی ہوں، یہ ذمہ داری وقتی ہے ، میں بطور سپیکر پوری کوشش کروں گا کہ قانون کو ذہن میں رکھ کر اپنے فرائض انجام دوں گا۔

سپیکر میں اس کرسی پر ہوں اور اس کے علاوہ میں آپ کا بھائی اور دوست ہوں ، میرے 23 سالہ سیاست کے دور میں ایسی دوستیاں بنیں جو ساری عمر رہیں گی، اختلافات اپنی جگہ لیکن عزت کا رشتہ ہمیشہ قائم رہےگا، سپیکر آفس کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں، اسے اپنا ہی دفتر سمجھیں ۔ میں یہاں 16 ویں صدی کے برطانوی سپیکر ولیم کے تاریخ الفاظ ضرور دہراوں گا” اس ایوان میں میری اپنی کوئی آنکھ نہیں جو دیکھ سکے، اور نہ ہی اپنی کوئی زبان ہے جو بول سکے ، ماسوائے اس کے کہ جو یہ ایوان مجھے دکھاتاہے اور مجھ سے بلواتاہے ، میں اس ایوان کا خادم اور وفادار رہوں گا”۔

میری حکومتی اور اپوزیشن کے بینچوں سے گزارش ہے کہ اختلاف ضرور کریں کیونکہ یہ جمہوری حسن ہے ، اختلاف ملکی بہتری کیلئے کریں، حکومت کا کام ہے کارکردگی دکھانااور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنا اور اپوزیشن کا کام اس کی اصلاح کیلئے تنقید کرناہے ۔ آج ہمارے ملک کی سیاست میں جو تلخیاں آ گئیں ہیں وہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ، میری خواہش اور کوشش ہو گی کہ آپ سب کے تعاون سے قومی اتفائے رائے بنائیں ، دوسرے کی بات کو برداشت کریں اور ذاتی تنقید کی بجائے قومی مفاد کی بات کریں ۔

میری خواہش ہے کہ ملک کو درپیش مسائل پر سیاست کرنے کی بجائے مفاہت کے ساتھ ان مسائل کو حل کریں ، حکومت اور اپوزیشن گاڑی کے دو پہیے ہیں ، ان کو ساتھ بٹھانا اور مشاور کرنا میری ذمہ داری ہو گی ۔

Recent Posts

جے پور میں تریپتی ڈمری کے پوسٹرز پھاڑے جانے پر اداکارہ نے ردعمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ تریپتی ڈمری نے جے پور میں ہونے والے ایف…

1 min ago

گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری…

5 mins ago

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

15 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

17 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

24 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

33 mins ago