دورہ آسٹریلیا؛ حفیظ کو کن 2 نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا؟

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان اوپنر صائم ایوب نے مجھے بہت متاثر کیا۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم، امام الحق، شاہین آفریدی اور دیگر جیسے بڑے نام اثر نہیں ڈال سکے تھے تاہم صائم ایوب اور عامر جمال کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’’مجھے عامر جمال کی ٹیسٹ میں کارکردگی بہت پسند آئی، انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مشکلات کے بہنور سے نکالنے کی کوشش کی، صائم ایوب کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں، یہ لڑکا (صائم) اگر فٹ رہتا ہے تو پاکستان کرکٹ کا اگلا سپر اسٹار بننے والا ہے‘‘۔

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں عامر جمال نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں،اس سے قبل کوئی پاکستانی بالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

5 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

22 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

30 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

44 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

49 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago