پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط کا معاملہ وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے، دفتر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے۔دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے زہرہ بلوچ نے کہا کہ 28 فروری کو پاکستان نے ویانا میں گروپ 77 میں اپنی مدت کامیابی سےمکمل کی، انسانی حقوق کے 55 ویں جاری اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کا موقف پیش کیا اور انہوں ںے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی پر زور دیا،گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے ڈس آرمامینٹ کانفرنس میں پاکستانی موقف کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں گزشتہ روز فلسطینیوں کے قتل عام کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ عالم دنیا نوٹس لے۔ زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر کے دھڑوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے بھارت مجموعی طور پر 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کرچکا ہے، بھارت فوری طور پر کشمیری جماعتوَں سے پابندیاں اٹھائے۔
پاکستان ایران گیس پائپ منصوبے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ منصوبے سے متعلق کابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کرچکی ہے پاکستان آئی پی منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اس وقت توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے ابھی تک آئی پی میں کسی تیسرے ملک کے شمولیت کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں آزادانہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں امریکا کی جانب سے حوثیوں کو ایرانی اسلحہ یمن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار باشندوں کی شہریت کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہم نے ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے، قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی ان گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو وزیر اعظم آفس دیکھ رہا ہے۔ بھارت سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ جب بھی بھارت نے جارحانہ انداز اختیار کیا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا بھارت کے بیانات خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں ہیں۔

Recent Posts

سی ٹی ڈی کا شہریوں کو بغیر ثبوت گرفتار کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، عدالت

پشاور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایگری کلچر ٹریننگ انسٹیٹیویٹ پشاور پر حملے کے…

2 mins ago

کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دفتر خارجہ نے کرغزستان کے سفارت خانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش…

9 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں…

15 mins ago

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

26 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

27 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

39 mins ago