کرینہ کپور کی کاپی کرنے پر سجل علی کو تنقید کا سامنا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور کو کاپی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو نہیں دیکھتی۔
جب سجل علی سے پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں اُن کی پسندیدہ شخصیت کون ہیں؟ تو اس پر اُنہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کردار ‘گیت’ کو کاپی کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ‘میں اپنی پسندیدہ ہوں’ فلم ‘جب وی میٹ’ میں کہا تھا جوکہ کافی مشہور ہوا تھا، اس ڈائیلاگ پر کافی میمز بھی بنی تھیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کی کاپی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی اپنا مواد بھی لیکر آیا کرو، ہمیشہ دوسروں کو ہی کاپی کرتی رہتی ہو۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago