دیپیکا پڈوکون تین بچوں اور رنویر سنگھ بیٹی کے خواہش مند


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری کو اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔
اس اعلان کے بعد، اب دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا پُرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اس جوڑی نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کی تھی۔دوران انٹرویو دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتی تو مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتی لیکن میرے تین بچے ضرور ہوتے، میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزارتی، بچوں کو زیادہ وقت دیتی۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے لیے فیملی بہت اہم ہے اور مجھے بچے بھی بہت پسند ہیں، میں اپنے فارغ وقت میں چھوٹے بچوں کی تصاویر دیکھتی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرے مرنے سے پہلے میرے بہت سارے بچے ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں اپنی ایک بڑی فیملی بناؤں گی کیونکہ مجھے بچوں سے پیار ہے۔دوسری جانب رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی اولاد بیٹی چاہتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے بچپن کی تصاویر دیکھتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ اُن کی بیٹی بھی دیپیکا جیسی ہو۔
یاد رہے کہ بافٹا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے بعد سے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جس کی اب اس جوڑی نے خود تصدیق کر دی ہے۔

Recent Posts

پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس کانسٹیبل عائشہ ناز 2020 میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی…

12 mins ago

چاہت فتح علی کے ساتھ ویڈیو بنوانا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا…

29 mins ago

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور…

38 mins ago

پشتوگلوکارہ گل پانڑہ کے گھر بار بار داخل ہونے والا شخص کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ایک جھلک…

47 mins ago

کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی غنڈہ گردی ایک آمرانہ سوچ ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے قرار داد پیش…

54 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کا مقصد بلوچستان کے صحافیوں کا گلہ گھونٹنا ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے…

60 mins ago