کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کی نذر ہوگیا

کولمبیا (قدرت روزنامہ) کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثے کی نذر ہوگیا .

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاور سے لٹک گیا .

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چھ سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا . ڈیپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا . ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں