ملک میں مہنگائی،بیروزگاری انتہا پر ہے، فاروق ستار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں رہ کر ہی مسائل حل کرنے ہیں .

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں، آپ دونوں جماعتوں نے ملک کی ذمہ داری سنبھالی ہے .

انہوں نے کہا کہ آپ کو اچھے انداز میں اس ہاؤس کو چلانا ہے، ہم شدید معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی،بیروزگاری انتہا پر ہے . میں چھٹی مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا ہوں، کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے اس میں ہم کبھی فرق نہیں کر سکیں گے . ہمیں اپنی کمزوریوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے، دانا دوست ہوتاہے اور نادان دشمن ہوتاہے، ہم پاکستان سے باہر نہیں دیکھ سکتے، ہم نے پاکستان کے اندردیکھ کرہی مسائل حل کرنے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں