کراچی میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں صبح سے اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے .

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر 14ملی میٹر ریکارڈ کی گئی .

کیماڑی میں 13ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 12.4 ملی میٹر، ناظم آباد میں 12.5، سعدی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی .

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 9.7، ڈی ایچ فیز ٹو میں 9.5 ملی میٹر، گلشن حدید میں 7 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس اور قائد آباد میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی .

اسی طرح نارتھ کراچی میں 6.8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 6.4 ملی میٹر، کورنگی میں 6.3 ملی میٹر اور ملیر ہالٹ پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں