‘اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں، اعظم خان کا بیان

کراچی (قدرت روزنامہ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ پہلے سے بہتر کرنا چاہتا ہوں۔اعظم خان نےجیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کافی اچھا جا رہا ہے، کھلاڑی فارم میں آچکے ہیں ہیں، کوشش ہوگی کہ راولپنڈی کے میچز میں اچھا پرفارم کریں۔

جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں کامیابی کم اور ناکامی زیادہ ہوتی ہے،انسان 500 میچز کھیل کر پھر 50 سنچریاں کر پاتا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ میں حال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ایوریج نہیں دیکھی جاتی، آپ کے کھیل کی اہمیت کا وزن اہم ہے، میرا بیٹنگ نمبر آسان نہیں، ہر میچ میں مختلف صورتحال ہوتی ہے، ہمیں ہر صورتحال کے مطابق تیاری کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ میں سینئر جونیئر کا کوئی فرق نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں آکر میری زندگی بدلی ہے اور دنیا بھر میں کھیل کر مجھے ہر کنڈیشن کا اندازہ ہوا ہے، میں زیادہ دور پر نظر نہیں رکھتا، حال پر فوکس رہتا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں میرا آنا یا نہ آنا سلیکٹرز پر ہے میں پرفارمنس پر فوکسڈ ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ایسا پرفارم کروں کہ پھر کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہو، ماضی کی نہیں حال کی پرفارمنس پر ہی سلیکٹ ہونا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے جیسی کنڈیشنز نہیں ہوں گی، 180 اب پار اسکور ہے، ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند پلیئرز کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago