شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ خان اپنی فیملی کے ہمراہ تصویر لینے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے تصویر خراب ہو رہی ہے . ویڈیو میں کبھی عائشہ خان کی بیٹی تصویر لیتے ہوئے بھاگ رہی ہے تو کبھی تصویر لینے کے دوران اُن کے شوہر میجر عقبہ کو چھینک آجاتی ہے . اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں جب بھی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں تو یہ ہوتا ہے . واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی . اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا . . .
(قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں .
سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ماہ نور اور شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ اپنی نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں .
متعلقہ خبریں