بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب

کراچی (قدرت روزنامہ)شہر میں جمعہ کو ہونے والی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے .

لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، گارڈن اور ملیر کے مختلف علاقے اور لانڈھی قائد آباد میں بجلی معطل ہے .

اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کراچی کے 150 فیڈر ٹرپ کرنے کی کسی نے افواہ اڑائی ہے . کورنگی اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بجلی بند کی .

ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ شہر میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، جہاں تعطل آیا اسے ٹھیک کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ جہاں کنڈے ہیں وہاں حفاظت کے پیش نظر بجلی بند کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں