سرفراز بگٹی سے ڈی سی گوادر کا ٹیلیفونک رابطہ، بارش کی صورتحال سے آگاہ کیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا .

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے میر سرفراز بگٹی کو گوادر میں برساتی پانی سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا .

سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کے رہائشی علاقوں سے فوری طور پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے، تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے .

بلوچستان کے نامزد وزیرا علیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جلد گوادر کا دورہ کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں