فروری، مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح 23.1 فیصد پر رہی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں مہنگائی 23.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک کیلیے شرح سود میں کمی کرنے کی راہ بھی پیدا ہوگئی ہے، فروری میں مہنگائی میں کمی کی شرح مارکیٹ اور حکومت دونوں کی توقعات کے برعکس رہی۔

وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 24.5 سے 25.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، غذائی اشیاء اور غیر غذائی اشیاء سمیت مہنگائی کے بنیادی انڈیکیٹرز میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.1 فیصد پر آگئی ہے، جو کہ نومبر2022 کے بعد کم ترین شرح ہے، اس وقت مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے جو کہ 1972 کے بعد بلند ترین سطح ہے اور چونکہ پاکستان میں مہنگائی زیادہ تر حکومتی نااہلی اور کمزور انتظامی امور کی وجہ سے ہوتی ہے، اس لیے یہ انتہائی غیرمنصفانہ ہے، جبکہ شرح سود مہنگائی کی بنیادی شرح سے بھی زیادہ ہے، جس کی وجہ سے حکومتی قرضے اور سودی ادائیگیاں رواں مالی سال کے دوران 8.3 ہزار ارب روپے کی سطح کو عبور کرجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت اوسط بنیادی مہنگائی پالیسی ریٹ سے نمایاں طور پر کم ہے، جبکہ گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں بھی بنیادی مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر ہے، ادھر حکومت اور اسٹیٹ بینک مہنگائی کی سالانہ شرح کا ہدف جو کہ 21 فیصد مقرر کیا گیا تھا، حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران مہنگائی کی سالانہ شرح 28 فیصد رہی ہے، جو کہ حکومتی تخمینے سے کافی زیادہ ہے۔

Recent Posts

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

1 min ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

27 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

31 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

33 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

42 mins ago

کہیں چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، ہم تو بہت پرسکون اور چِل ہیں: عظمیٰ بخاری کا اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر رد عمل

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں…

43 mins ago