لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی بہادر خاتون پولیس افسر شہربانونقوی کی شادی کی تصاوی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں .
تفصیلات کے مطابق شہربانو نقوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کے شوہر کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں ،شہربانو کی ایک بیٹی بھی ہے .
پنجاب پولیس نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر "قائد اعظم پولیس میڈل" سے نواز نے کا اعلان بھی کر دیا گیاہے جبکہ ان کی بہادری کو دیکھتے ہوئے آرمی چیف نے بھی شہربانو سے ملاقات کی اور ان کو اسی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے کی ہدایت کی .
View this post on Instagram
شہر بانو نقوی اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ ان کے بارے میں ہر ممکن معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مختلف ٹی وی چینلز بھی انہیں اپنے پروگرامز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں .
شہر بانونقوی کی حال ہی میں جگن کاظمی کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ان کا ہاتھ چوم رہی ہیں .
. .View this post on Instagram