چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کے بارے میں اہم فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ سٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے فوری طور پر غیر ملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

پاکستان ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 18 اپریل سے شروع ہو گی۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

1 min ago

ملائیشین وزیراعظم کی حافظ نعیم سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت…

13 mins ago

شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے لیک کیا؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار…

38 mins ago

کونسا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران پریشان ہوگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی…

42 mins ago

کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری رحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے…

45 mins ago

غیرمعیاری چاولوں کی ایکسپورٹ؛ 72 رائس ملز کیخلاف تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مختلف ممالک میں ناقص اور غیر معیاری چاولوں کی ایکسپورٹ کے حوالے…

53 mins ago