آصف علی زرداری اور محمود خا ن اچکزئی نے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کروا دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے .

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے .

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لئے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں . یاد رہے کہ آصف زرداری کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے .

صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2مارچ کو دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی . کاغذات نامزدگی 5مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی . صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک جاری رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں