کراچی میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے، موسمیاتی تجزیہ کار


کراچی (قدرت روزنامہ)موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر موسمی سردی کی یہ لہر مختصر دورانیے کی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی سے نکل چکا ہے، کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر میں مطلع صاف، موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، چند روز تک کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے، مشرقی سندھ سے بھی سسٹم آج شام تک نکل جائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر غیر معمولی ہے، مارچ 1979ء میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاچکا ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مارچ میں تواتر کے ساتھ ایسی سردی نہیں آتی، مارچ میں ہونے والی یہ بارشیں بھی غیر معمولی ہیں۔

Recent Posts

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

59 mins ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

1 hour ago

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

2 hours ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

2 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

2 hours ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

2 hours ago