راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے بابراعظم اور شاہین آفریدی کی مستیاں کرتے ہوئے تصویر وائرل

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی میں شیڈول لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے تاہم اس دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ایک دوسر ے کے ساتھ مستیاں کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کو دبوچ رکھاہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مزاح کر رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں دونوں کھلاڑی کسی سنجیدہ معاملے پر ضروری بات چیت میں مصروف ہیں .

راولپنڈی کرکٹ گراونڈ کی انتظامیہ گراونڈ کو سکھانے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ٹیمیں میچ کھیل پائیں گی یا نہیں . محکمہ موسمیات نے شام میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں