وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب، گورنر ہاؤس میں شدید بدنظمی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری تقریب کے دوران گورنر ہاؤس میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی .

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق گورنر ہاوس پشاور میں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے حلف اٹھانے کی تقریب میں شرکت کیلئے سیکڑوں پی ٹی آئی کارکنان پہنچ گئے جس کے سبب وہاں شدید بد نظمی کا ماحول پیدا ہو گیا .

بتایا گیا ہے کہ بد انتظامی کے سبب نو منتخب اراکین اور شرکا ءکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ایک نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی نے صحافیوں سے بدتمیزی بھی کی .

. .

متعلقہ خبریں