نیب نے3برس میں بدعنوان عناصر سے کتنے ارب روپے کی ریکوری کر لی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو( نیب) نے3برس میں بدعنوان عناصر سے کتنے ارب روپے کی ریکوری کر لی ؟ . اس حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیب نے گزشتہ 3 برسوں میں ملک میں بدعنوانی میں ملوث افراد سے مجموعی طور پر 1669ارب 67کروڑ80لاکھ روپے ریکور کیے جن میں براہ راست 21ارب23کروڑ 70روپے اوران ڈائر یکٹ طور پر 1648ارب 44کروڑ10لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ، 15 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ روپے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور بنکوں ، مالی اداروں اور دیگر متاثرین کو منتقل کر دیئے گئے .

"جنگ " کے مطابق سینٹ میں جمع کرائے گئے تحریر ی جواب میں بتایاگیا کہ روس سے 7لاکھ14ہزار بیرل خام تیل درآمد کیاگیا،صوبائی حکومتوں کو 1 ارب63کروڑ روپے محکموں ، بینکوں کو 2ا رب 24کروڑ روپے منتقل کیے گئے .ایک اورتحریری جواب میں بتایاگیا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فی کس پانی کی دستیابی میں بڑی کمی آئی ہے اور یہ ایک ہزار کیوبک میٹر فی کس پر آگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں