اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کوئی نہ کوئی لائحہ عمل بنائے گی، ہم کسی نہ کسی طریقے سے احتجاج جاری رکھیں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے آئین اور قانون کی پابندی کرے، عوام کی آواز اور عوام کے ووٹ دبنے نہ پائیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنے سے متعلق ہمارے حقوق سلب کرنا فسطائیت ہوگی، ایک نہ ایک دن سچ سامنے آئے گا اور جھوٹ کی عمارت ڈھیر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فرض تھا فارم 45 سامنے لاتا اور اپنی ویب سائٹ پر لگاتا، ہم 3 ہفتوں سے الیکشن کمیشن کے سامنے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کے دوسرے ہی دن ہم نے 400 فارم 45 فائل کردیے تھے، کیا ہم نے دو دنوں میں یہ جعلی فارم بنائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے آر او کو بلوانے کا تقاضا کیا لیکن الیکشن کمیشن نے منع کردیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…