آئی ایم ایف کی ٹیکس شرح بڑھانے اور سلیب سات سے کم کرکے چار کرنے کی تجویز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے اور ٹیکس سلیب کی تعداد سات سے کم کرکے چار کرنے کی تجویز دے دی جس کی منظوری کی صورت میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھ جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے دی گئی تجویز پر عمل درآمد سے چار کھرب اسی ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ پنشنرز کو نجی آجروں کی شراکت پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کردی جائے۔
آئی ایم ایف کی طرف سے دی جانے والی تجاویز کے تناظر میں کی گئی ورکنگ میں بتایا گیا ہے کہ اگر پرسنل انکم ٹیکس سے متعلق سفارشات پر پوری طرح عمل کیا جائے تو اس سے جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ پانچ فیصد اضافی ریونیو حاصل ہو سکتا ہے۔
یہ سالانہ بنیادوں پر چار کھرب اسی ارب روپے سے زائد ہے جبکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری 2023-24) کے دوران تنخواہ دار طبقے سیمجموعی طورپر 215 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔

Recent Posts

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

1 min ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

12 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

22 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

32 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

38 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

43 mins ago