وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔ اسپیکر ایاز صادق نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔ شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

18 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

33 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

41 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

50 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

56 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago