وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاؤس چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔ اسپیکر ایاز صادق نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کےلیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔ شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

Recent Posts

ممبئی: مٹی کے طوفان کی شدت سے بڑا بل بورڈ گر گیا، 8 افراد ہلاک، 59 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کی شدت سے بہت بڑا…

2 mins ago

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گا: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں…

18 mins ago

سبی اور نصیر آباد میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی، فلور ملز نے فیصلہ مسترد کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کے تحت گندم…

32 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، وزیراعظم کی ایرانی سرحدیں جلد کھولنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی…

35 mins ago

ریاست بلوچ لاپتا افراد کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کرے، وی بی ایم پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ نے…

40 mins ago

گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا، کسی فرد یا کمیٹی کا کوئی لینا دینا نہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

57 mins ago