مریم نواز کے خلاف محاذ مضبوط! الیکشن سر پر، مسلم لیگ (ن) میں کیا ہونے والا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف پارٹی میں محاذ مضبوط ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ جاوید لطیف نے جب کہا کہ ہماری پارٹی میں کچھ لوگ ڈیوٹی پر ہیں یعنی اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ جاوید لطیف نے مریم نواز اور ان کے والد کے کہنے پر بیان دیا کیونکہ اُن کے منہ میں اپنی زبان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ یہ کنونشن اُن کے گھر کے باہر ہوا لیکن وہ باہر نہیں آئے ، اندر ہی بیٹھے رہے۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی سے کہا کہ جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس دو، جس پر انہیں نوٹس لیا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کس دل سے انہوں نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف نے مجبوری میں نوٹس جاری کیا۔

ہارون الرشید نے کہا کہ خواجہ آصف اور حمزہ شہباز نے اہم باتیں کیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ورکرز میں نہیں قیادت میں اختلاف ہے، انہیں اپنےاختلافات ختم کرنا ہوں گے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف محاذ مضبوط ہو گیا ہے۔ حالات کا رُخ اس طرف بہہ رہا ہے کہ شہباز شریف مفاہمت کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شدید اختلاف کا سماں ہے۔

لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہارون الرشید نے پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے لیکن جن سے مشورہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ لیکن اب پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پریشان کُن ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Recent Posts

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

9 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

16 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

29 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago