کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر ڈراموں کی کہانی سوچ سمجھ کر لکھی جائے تو بہتر ہوسکتی ہیں۔حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔
انہوں نے اس پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں گیم کھیلتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا اور کہا کہ جو لوگ مجھے بیوقوف سمجھتے ہیں وہ خود کون سے عقلمند ہیں۔
اس پروگرام کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے حرا سومرو نے شعیب ملک کو اچھا کرکٹر جبکہ آصف علی زرداری ہمارے بزرگ قرار دیا۔اسی دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے آج کل کے ڈراموں کے حوالے سے بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا شوبز میں آنے کا مقصد اداکاری کرنا تھا لیکن آج کل ڈڑاموں کی کہانیاں یکسانیت کا شکار ہیں جبکہ بعض ڈراموں میں اچھا کام بھی ہوا ہے، اگر دماغ استعمال کیا جائے تو ڈراموں کا اسکرپٹ مزید بہتر ہو سکتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھو لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ بہت زیادہ عقلمند ہیں انہیں ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے جو سب بتا کر چلا جاتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…