کیا کترینہ کیف ’بچنا اے حسینو‘ کا حصہ تھیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے مشہور فلم ’بچنا اے حسینو‘ سے ان کا کردار نکال دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے جہاں اپنی نئی فلم ’میری کرسمس‘ کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی تو وہیں انہوں نے ماضی کی مشہور فلم ’بچنا اے حسینو‘ سے متعلق بھی انکشاف کرکے حیران کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بچنا اے حسینو‘ میں انہیں ابتدائی طور پر کاسٹ کیا گیا تھا لیکن حتمی اسکرپٹ سے ان کا کردار نکال دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے مذکورہ فلم میں چوتھی لڑکی کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن بعدازاں اس کردار کو فلم کی اسکرپٹ سے نکال دیا گیا۔
یاد رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بچنا اے حسینو‘ کی مرکزی کاسٹ میں رنبیر کپور کے مدمقابل بپاشا باسو، دیپیکا پڈوکون، اور منیشا لامبا تھیں۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کے مختلف مراحل میں 3 مختلف لڑکیوں کو محبت کے جھوٹے جال میں پھنسا کر دھوکا دیتا ہے تاہم پھر وہی تینوں لڑکیاں اسے سبق سکھاتی ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

53 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

60 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago