مریم اورنگزیب کا شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر عمر ایوب کے اعتراض پر رد عمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر مخالف امیدوار عمر ایوب کے اعتراض پر رد عمل دے دیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ الیکشن سے پہلے شہباز شریف سے شکست کا خوف بول رہا ہے، خیبر پختونخوا کا رزلٹ حلال اور دیگر صوبوں کا حرام، یہ ڈرامہ نہیں چلے گا .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے والوں کا ڈیفالٹ سے بچانے والوں سے مقابلہ ہے، بدتہذیبی اور بدتمیزی کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے .

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وزارت عظمی کیلئے امیدوار عمر ایوب نے مخالف امیدوار اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں