پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پہنچ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی طلب فروری میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح 1.12 ملین ٹن پر پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں کمی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بجائے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور نیو کلیئر پاور پلانٹس کی پاور سسٹم میں شمولیت ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق فروری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 19کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی طلب 13 فیصد کمی کے ساتھ 10.18 رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 11.69 ملین ٹن رہی تھی۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکسیر ریسرچ اویس اشرف نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے اور انھوں نے مہنگی اشیاء کی خریداری سے گریز کیا ہے، اس کے علاوہ معاشی بحران کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں بھی رک چکی ہیں، جس کی وجہ سے بھی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Recent Posts

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

2 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

2 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

2 hours ago

“بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں”

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ او ٹی ٹی سیزن 3 میں…

2 hours ago

پی آئی اے کی ائرہوسٹس کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے میاں بیوی سمیت پی آئی اے…

2 hours ago