وزیراعظم کا انتخاب، ن لیگ کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے انتخاب کے موقع مسلم لیگ ن کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ناشتے میں حلوہ پوری، چنے، نہاری، پراٹھے، چائے اور لسی کااہتمام کیا گیا، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ناشتے سے خوب لطف اٹھایا .

یاد رہے کہ 336رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کیلئے 169ووٹ درکارہیں،اتحادی جماعتوں کو 209جبکہ سنی اتحاد کونسل کو 91ارکان کی حمایت حاصل ہے،شہبازشریف کوپیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں