وزیراعظم کا انتخاب؛سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع،سنی اتحاد کونسل ارکان کا شور شرابا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہو گیا،قومی اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا، ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف اورسنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب میں مقابلہ ہو گا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جام کمال نے بطور رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، سپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا،قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابا شروع کردیا .

سنی اتحاد کونسل کے ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے .

ن لیگ کے ارکان کی جانب سے گھڑی چور کے نعرے لگائے گئے،مسلم لیگ ن کے ارکان نے اپنے ڈیسک پر نوازشریف اور شہباز شریف کے پوسٹر رکھ لئے .

یاد رہے کہ 336رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کیلئے 169ووٹ درکارہیں،اتحادی جماعتوں کو 209جبکہ سنی اتحاد کونسل کو 91ارکان کی حمایت حاصل ہے، شہبازشریف کوپیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں