علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے . دوسری جانب سندھ میں حلیم عادل کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قاضی انور ایڈووکیٹ نے سنگل پینل کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی خیبرپختونخواانٹراپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا،قاضی انور ایڈووکیٹ کاکہنا ہے علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے .

دوسری جانب تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے پریس کانفرنس کی،آر او سندھ ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے کہاکہ الیکشن قوانین کے مطابق پارٹی کے انتخابات کروائے گئے،حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش کے دو پینل تھے،ایک بندے کی وجہ سے خاوند بخش کا پورا پینل ڈس کوالیفائی ہو گیا،حلیم عادل کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا،حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر،راجا اظہر سینئر نائب صدر سندھ منتخب ہو گئے .

. .

متعلقہ خبریں