علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے۔دوسری جانب سندھ میں حلیم عادل کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا قاضی انور ایڈووکیٹ نے سنگل پینل کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی خیبرپختونخواانٹراپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا،قاضی انور ایڈووکیٹ کاکہنا ہے علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہو گئے ۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے پریس کانفرنس کی،آر او سندھ ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ نے کہاکہ الیکشن قوانین کے مطابق پارٹی کے انتخابات کروائے گئے،حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش کے دو پینل تھے،ایک بندے کی وجہ سے خاوند بخش کا پورا پینل ڈس کوالیفائی ہو گیا،حلیم عادل کا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا،حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر،راجا اظہر سینئر نائب صدر سندھ منتخب ہو گئے۔

Recent Posts

اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے ناطے…

1 min ago

یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر…

3 mins ago

علی امین گنڈاپورقافلےسمیت برہان انٹرچینج کے قریب موجود،شیلنگ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے…

6 mins ago

ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔ سما…

8 mins ago

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

21 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

26 mins ago