انوارالحق کاکڑ نے عبوری حکومت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بطورنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے اہم اعزازاپنے نام کرلیا،انوارالحق کے بطورنگران وزیراعظم200 روز مکمل ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑنے نگران وزیراعظم کے عہدے کاحلف 14اگست 2023کواٹھایاتھا،موجودہ حکومت کوملکی تاریخ کی طویل ترین نگران حکومت کااعزازحاصل ہے ۔ اس سے قبل محمد میاں سومرو کی نگران حکومت طویل مدتی 130دن کی تھی،محمد میاں سومرو16نومبر 2007 سے24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم تھے ،محمد میاں سومرو130روز کیلئے نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔اسی طرح جسٹس ریٹائرڈناصرالملک یکم جون2018 سے18اگست2018 تک نگران وزیراعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک 79 روزکیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میرہزارخان کھوسو25مارچ2013سے4 جون2013 تک نگران وزیر اعظم تھے ،جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو71روز کیلئے نگران وزیر اعظم رہے تھے ۔

معراج خالد 5نومبر1996سے 16فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے تھے ،معراج خالد نے104روزکیلئے بطورنگران وزیراعظم خدمات انجام دی تھیں ،معین قریشی18جولائی1993 سے18اکتوبر1993تک بطور نگران وزیراعظم تھے ،معین قریشی92روزکیلئے نگران وزیراعظم کے منصب پرفائز رہے تھے جبکہ بلخ شیر مزاری18اپریل1993 سے26 مئی1993 تک نگران وزیراعظم تھے،بلخ شیر مزاری نے38روزکیلئے بطورنگران وزیراعظم ذمہ داریاں انجام دی تھیں،غلام مصطفی جتوئی6اگست 1990سے5نومبر1990تک نگران وزیراعظم تھے ،غلام مصطفی جتوئی91روز کیلئے نگران وزیراعظم کے منصب پرفائزتھے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپورقافلےسمیت برہان انٹرچینج کے قریب موجود،شیلنگ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے…

3 mins ago

ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔ سما…

5 mins ago

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

18 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

23 mins ago

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

4 hours ago