کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نہال ہاشمی نے کہاہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں بلکہ لگتا ہے کہ جیٹ انجن لگ گیا ہے، حکومت معیشت اور ڈالر کے بارے میں کوئی بات نہیں کر رہی،اسحاق ڈار کے دور میں مہنگائی نہیں تھی نہ ڈالر بڑھا تھا،شوکت ترین کہتے ہیں کہ ڈالر مسئلہ نہیں پوری دنیامیں مہنگائی ہے،ن لیگ کراچی کی عوام کو اکیلانہیں چھوڑے گی ،مشاہداللہ خان کے دور میں کوئی ناجائز ٹیکس لگایا گیا نہ بھرتیاں کی گئیں،نوازشریف نے چونگی ٹیکس 1999ءمیں ختم کر دیاتھا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےنہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی انوکھا شہر ہےجہاں نالیاں صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کے لیے فنڈ لیا جا رہا ہے،کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے گیس کے بل کے ذریعے 300 روپے لیئے جائیں گے، سندھ حکومت کس قانون کے تحت بھتہ لے رہی ہے؟ایس ایس جی سی کیوں بھتہ لینے میں شامل ہو رہی ہے؟ کچرے کا ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو عوامی احتجاج کریں گے، پھر بھی نہیں مانے تو عدالت جا کر اپنے حقوق کیلئے بات کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پہلے ہی اِنکم ٹیکس لے رہی ہے، وزیرِ اعلی سندھ نے اس سلسلے میں کیا اسمبلی میں قانون پیش کیا ہے؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی سے بھتہ لیناچاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے غیر منتخب آدمی کو اختیار دیا ہے ،وزیراعلی سندھ بتائیں کہ ٹھٹہ میرپورخاص پر کیا یہ ٹیکس لگایا ہے؟ سندھ حکومت کراچی سے جو اربوں روپے کماتی ہے وہ کے ایم سی کوکیوں نہیں دیتی؟سندھ حکومت کے کراچی الیکٹرک پراربوں روپے کے واجبات ہیں وہ کب لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کچرے کے لیے اپ نے اپنا ایک محکمہ بنایا گیا جو کچرا اٹھاتا ہے،مئیر افغانی نے کراچی میں چلنے والی بسوں سے ٹیکس لینے کی تحریک چلائی تھی ،کے ایم سی کے تمام محکموں کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…