درجہ حرارت 12 ڈگری تک گر نے کا امکان ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک پارہ 12 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے سرد موسم کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے،سائبئریا سے آنے والی ہواوں میں زد میں جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 12 ڈگری تک بھی گرسکتا ہے، شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

آلودگی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کم ہونے کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔شہر قائد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 90 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں اب تک درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بھی 28 فیصد ہے، ہوائیں 17 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ کراچی میں سورج آج صبح 6 بج کر 52 منٹ پر طلوع ہوا ہے، جبکہ سورج غروب 6 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

Recent Posts

اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے ناطے…

1 min ago

یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر…

3 mins ago

علی امین گنڈاپورقافلےسمیت برہان انٹرچینج کے قریب موجود،شیلنگ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے…

6 mins ago

ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔ سما…

8 mins ago

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

21 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

26 mins ago