انکیتا لوکھنڈے بھی بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ کیخلاف بول پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاﺅچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلم حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کا کہا گیا .

انکیتا لوکھنڈے نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے ساتھ فلم کا آڈیشن دیا تھا، مجھے کال آئی کہ فلم سائن کرنے آجائیں .

انہوں نے کہا کہ اس کال پر میں خوشی سے نہال تھی ، والدہ کو بتایا کہ وہ بھی حیران تھیں کہ یہ سب اتنی آسانی سے ہوگیا . انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ اس دوران میرے ذہن میں سوال ابھرا تھا کہ ایسا کیسے ہو گیا وہ بھی اتنی آسانی سے .

انکیتا نے کہا کہ جب میں فلم سائن کرنے گئی تو مجھے اندر بلایا اور میری کوآرڈینیٹر کو رکنے کو کہا، مجھے بولا گیا کہ اس فلم کو حاصل کرنے کیلئے تمہیں سمجھوتہ کرنا پڑے گا . انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف 19 سال کی تھی، تب میرا ہیروئن بننے والا مرحلہ چل رہا تھا اس کے باوجود بھی میں نے سوال کیا کہ کیا سمجھوتہ؟، جواب دیا گیا کہ آپ کو پروڈیوسر کے ساتھ سونا پڑے گا .

انکیتا نے اس شخص کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پروڈیوسر کو ٹیلنٹ کی ضرورت ہے؛ اسے صرف ایک لڑکی کی ضرورت ہے اور وہ میں نہیں ہوں .

. .

متعلقہ خبریں