وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں عوام سے کیا وعدے کئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں عوام سے کئی وعدے کئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام بچے اور بچیوں کو بیرونی دنیا میں موجود معروف یونیورسٹیوں کیلئے وظائف دیں گے، ان کے تمام اخراجات برداشت حکومت برداشت کرے گی۔ سبسڈی کھاد فیکٹریوں کی بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی۔ ٹیوب ویل چھوٹے کسانوں کو بھی مہیا کیا جائے گا، بیج مافیا کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے گا، دنیا سے اعلیٰ ترین بیج منگوا کر کسانوں کو دیں گے۔ زرعی پیداوار کے اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات مافیا کا بھی چاروں صوبوں سے خاتمہ کریں گے، ملک میں ٹیکس چوری روکنی ہے، اس کام کی میں خود نگرانی کروں گا، ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے ماڈل کو رواج دیں گے۔ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنا سکتے ہیں، چاروں صوبوں میں کارخانوں کا جال بچھا سکتے ہیں،ایکسپورٹ زونز کا جال بچھائیں گے تا کہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں، ان کے لئے ون ونڈو نظام کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ہمیں نظام میں تبدیلی لانی ہے، ملک کو عظیم بنائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

30 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

35 mins ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

38 mins ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

53 mins ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

55 mins ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

1 hour ago